مشال خان قتل کیس،مرکزی ملزم وجاہت نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

مشال خان قتل کیس،مرکزی ملزم وجاہت نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا
مشال خان قتل کیس،مرکزی ملزم وجاہت نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشال خان قتل کیس میں انتہائی اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے ،نجی ٹی وی جیونیوز نے دعویٰ کیاہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم وجاہت نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے کے مطابق ملزم وجاہت نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کر وا دیاہے ،وجاہت نے تمام واقعے کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ کام کرنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا تھا ،مجھے 13اپریل کو چیئرمین نے آفس میں بلایا ،آفس میں 15سے 20لو گ موجود تھے جبکہ چیئرمین آفس میں انتظامیہ کے علاوہ لیکچرار ضیااللہ اور اسفند یار بھی موجود تھے ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے مجھے کہا کہ مشال خان نے مبینہ طور پر توہین مذہب کی ہے اور میں انتظامیہ کے کہنے پر ہی مشال اور اس کے ساتھیوں کیخلاف تقریر کی ۔ملزم وجاہت کا کہناتھا کہ اگر مجھے اس سازش کا پتا ہوتا میں یونیورسٹی میں نہ آتا ۔ملزم کا کہناتھا کہ میں نے لوگوں کو بتایا کہ میں نے خود مشال ،عبداللہ اور زبیر کو مبینہ طور پر توہین کرتے ہوئے سنا ہے جبکہ فہیم عالم نے میرے بیان کی لوگو ں کے سامنے فوری گواہی دیدی۔
ملزم وجاہت نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا اس وقت اکھٹے ہوئے تمام لوگ خاموش تھے اور اسی دوران سیکیورٹی انچارج بلال آیا اور اس نے کہا کہ جس نے مشال کی طرف داری کی ان سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا اور وہ خود مشال کو مارے گا۔وجاہت کا کہناتھا کہ میرے بیان کے بعد طلبہ مشتعل ہو گئے اگر میں بیان نہ دیتا تو اکھٹے ہوئے افراد واپس چلے جاتے ۔وجاہت کا کہناتھا کہ میں مشال سے غلط بیانی کرنے پر شرمند ہو،یہ اجلاس بلانا ایڈمنسٹریشن کا مینڈیٹ نہیں تھا ۔