پنجاب اسمبلی کی حالیہ قانون سازی غیر اسلامی ہے،قاضی نیاز نقوی

پنجاب اسمبلی کی حالیہ قانون سازی غیر اسلامی ہے،قاضی نیاز نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیا ز حسین نقوی نے پنجاب اسمبلی کی حالیہ قانون سازی کو غیر اسلامی اور دین میں مداخلت قراردیا ہے جس میں پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو قید اور جرمانے کی سزاد ینے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اسلام میں مرد بیک وقت چار شادیاں کرسکتا ہے، دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجاز ت کا پابند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنے کی بجائے ان پر عملدرآمد بھی کرے۔