عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)آل پارٹیز تحفظ ناموس کانفرنس اسلام آباد میں کیے گئے مطالبات کی حمایت میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس جامع مسجد عزیزرشید میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں جمعیۃ علماء اسلام س کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری علیم الدین شاکر،مولانا قاری عبدالعزیز۔مولانا عبدالخالق،مولانا مشہوراحمد،مولانا عبدالخالق نیازی،قاری محمدجعفر،مولانا محمدکاشف ،بھائی محمد عمران،بھائی محمدابراہیم ۔قاری سعیدالرحمن سمیت کئی علماء اور کارکنان،عوام الناس نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ حکومت اس مقدس قانون کو چھیڑنے اور ترمیم کرنے سے باز رہے ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف مہم جوئی یہودی اور قادیانی ایجنڈاہے ناموس رسالت کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی بات برداشت نہیں۔ چکوال میں قادیانی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے اورمظلوم ،بے گناہ مسلمانوں کو جلد رہا کیا جائیاسلام آباد اے پی سی کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں ملک عزیزپاکستان میں قادیانیت نوازی نہیں چلنے دیں گے۔عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت ایکٹ اور قادیانیت کے متعلق قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کرتے رہیں گے۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے اپنا سب کچھ قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں چناب نگر میں ریاست درریاست کا ماحول ہے حکومت دستوری اور دستوری رٹ بحال کرنے کے ٹھوس اقدامات کرے اور متوازی عدالتیں ختم کرکے قانونی نظام کی بالا دستی قائم کرے۔ 295-Cقاری علیم الدین شاکر نے کہا کہ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سینٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کا توہین رسالت قانون پر بحث ناقابل برداشت امر ہے ،اس کے خلاف تمام دینی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا شعبہ فزکس ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔علماء نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحفظ ناموس رسالت کے پروسیجر میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے،قائداعظم یونیورسٹی کا شعبہ فزکس جو کہ ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی کے نام منسوب کیا گیاہے اسکا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،چناب نگر اوردیگر علاقوں کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کوواپس نہ کیے جائیں اورسانحہ دوالمیال،چکوال میں ملوث قادیانیوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور گرفتارشدگان مسلمانوں فوری رہا کیا جائے ۔مسلمانوں کو پریشان اور تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔