ماہانہ فنڈز قانون اور ضرورت کے مطابق خرچ کئے جاتے ہیں،چیئرمین شیخ نعیم

ماہانہ فنڈز قانون اور ضرورت کے مطابق خرچ کئے جاتے ہیں،چیئرمین شیخ نعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)چیئرمین مین یونین کونسل شیخ محمد نعیم‘ وائس چیئرمین میاں محمد اسلم نے ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پرویز ملک اور باؤ اختر کی قیادت میں یہاں پر کام کروارہے ہیں جہاں تک مختلف محکموں کا ہمارے ساتھ کوآرڈنیشن کا تعلق ہے تو ہم ان محکموں سے بھی اپنے کام اپنی قیادت کے ساتھ ملکر ترجیح بنیادوں پر کروالیتے ہیں ہمیں یونین کونسل کے امور چلانے کے لئے جو ماہانہ تین لاکھ روپے ملتے ہیں ان کو قانون کے مطابق اور ضرورت کے مطابق خرچ کرتے ہیں اس میں سے ہم نے کچھ پیسے بچائے ہیں جو کہ یونین کونسل کے اکاؤنٹ میں پڑے ہیں ان پیسوں سے لارڈ مئیر سے منظوری لیکر کوئی گلی بنا دیں گے یہاں پر آپکو یہ بھی بتا دیں کہ فی الحال چار ماہ سے تو ہمیں یہ ماہانہ فنڈز بھی نہیں مل رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش عوامی مسائل کو حل کرنا ہے جس کے لئے ہم ہر وقت یونین کونسل میں موجود ہوتے ہیں اب تک اپنی یونین کونسل کے مختلف 8اجلاس منعقد کر چکے ہیں تمام کام مشاورت سے ہی کرتے ہیں ۔