ڈویلپمنٹ اکیڈمی منصوبے کا پی سی ون منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی میں پیش

ڈویلپمنٹ اکیڈمی منصوبے کا پی سی ون منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے اشتراک سے ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا منصوبہ تیار کر لیا گیامنصوبے پر رواں مالی سال میں 18کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق منصوبے کا پی سی ون تیار کرکے منظوری کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی میں پیش کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا مقصد کالج اور یونیورسٹی ٹیچرز کی ٹریننگ کیلئے غیر ملکی پروفیسرز کی خدمات لی جائیں گی۔اس ضمن میں منصوبے پر عملدرآمد کروانے کیلئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ایم او یو بھی سائن کر لیا گیا ہے ، ٹریننگ اکیڈمی میں 26رہائشی کمر ے اور5ہالز بھی بنائے جائیں گے۔واضح رہے کہ صوبہ بھر میں ٹیچرز کی ٹریننگ کیلئے صوبہ میں کوئی ادارہ موجود نہیں ہے ۔ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے تحت پنجاب کے1ہزار 140کالجز اور یونیورسٹی کے ٹیچرز کو ٹریننگ دی جائیگی جبکہ ٹیچرز کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے لیکچرز دئیے جائیں گے۔