حکومتی پالیسوں کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے،میاں ایوب

حکومتی پالیسوں کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسوں کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور عوام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی مہنگی اشیاء خرید کر کھار ہے ہیں ان حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے آج قوم بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور پو لیس گردی جیسے مسائل کا شکار ہو چکے ہیں حکو مت کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ رمضان المبار ک کے دوران مہنگائی کو روکے اور عوام کو ریلیف دے لیکن حکومت کی جانب سے عملی طور پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے ۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ اگر یہ کہا جائے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا حکو مت نوٹس لینے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔