ہائر کمیشن اور ایجوکیشن یونیورسٹی کے زیر اہتمام 5روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز

ہائر کمیشن اور ایجوکیشن یونیورسٹی کے زیر اہتمام 5روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے مینجمنٹ کیڈرز کے آفیسرز کی پیشہ وارانہ مہا رتوں و صلا حیتوں کو مزید نکھارے کیلئے پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ ٹاﺅن شپ کیمپس میں شروع ہوگئی ہے۔ ٹریننگ ورکشاپ کے اس تیسرے راﺅنڈ کے دوران کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مختلف شعبہ جات کے انتظامی افسران شرکت کر رہے ہیںورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں سابق وائس چانسلر ٰونیورسٹی آف ایجوکیشن غلام مصطفی حبیب اللہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن بشیر احمد چوہدری نے خصوصی شرکت کی اور زیر تربیت افسران کو انتظامی امور سے کما حقہ آگاہی کیلئے پریکٹیکل بنیادوں پر اپنی استعداد کار میں اضافہ کے ضمن میں مفید معلومات فراہم کیں۔ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر مبشر ندیم نے ٹریننگ ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکائے ورکشاپ کو خوش آمدید کہا جبکہ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹرمنشائ،ڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر رانا ابرار حسین سمیت دیگر ریسورس پرسنز و اساتذہ نے بھی شرکت کی۔