منشیات کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت مچلکوں کے عوض منظور

منشیات کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت مچلکوں کے عوض منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ اعجاز چیمہ نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم صغیر احمد کے خلاف تھانہ باغبانپورہ پولیس نے زیردفعہ مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے ۔




لیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم صغیر احمد محمود بوتی چوک میں منشیات فروخت کررہا تھا ، دوران تلاشی اس کے قبضہ سے 240گرام برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ملزم کے وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز درخواست ضمانت دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کررکھا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔