مستونگ میں کار پر فائرنگ ،4افراد جاں بحق ، خاتون زخمی

مستونگ میں کار پر فائرنگ ،4افراد جاں بحق ، خاتون زخمی
مستونگ میں کار پر فائرنگ ،4افراد جاں بحق ، خاتون زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم ملزمان نے کار پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔کار کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مستونگ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کارکو کروکا اور پھر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہے ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔
پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ زخمی خاتون کو بھی علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے درینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے ۔