شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب

شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب
شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی 221ووٹ لے کر وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو گئے ہیں . ایوان صدر میں شام سات بجے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے ۔ جبکہ ان اپوزیشن جماعتوں میں سے ، پیپلز پارٹی کے امیدوارسید نوید قمر 47،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شیخ رشید احمد نے 33جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ 4ووٹ لے سکے ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے نومنتخب رکن اسمبلی عثمان بادینی نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا جس کے بعد سپیکر نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا عمل شروع کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -