میرے جنگ لڑنے کا مطلب لفظوں کی جنگ ہے،نواز شریف گھر کے بڑے ہو کر حالات کیوں نہیں سنبھالتے :خورشید شاہ

میرے جنگ لڑنے کا مطلب لفظوں کی جنگ ہے،نواز شریف گھر کے بڑے ہو کر حالات کیوں ...
میرے جنگ لڑنے کا مطلب لفظوں کی جنگ ہے،نواز شریف گھر کے بڑے ہو کر حالات کیوں نہیں سنبھالتے :خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میرے جنگ لڑنے کا مطلب بندوق نہیں بلکہ لفظوں کی جنگ ہے ،اسمبلیوں میں بیٹھ کر اپنی جنگ لڑیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صرف عاصم کو ہی نہیں پنجاب کے دہشتگرد وزیر کو بھی پکڑنا چاہیے ،قانون کا اطلاق امتیازی طور پر نہیں ہونا چاہیے ،آئین اور قانون کو ختم کر کے اپنے قانون نہ چلائیں۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی گرفتاری پر وزیر اعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر کا بچہ اگر لڑتا ہے ذمہ دابڑے ہوتے ہیں،نواز شریف گھر کے بڑے ہیں وہ حالات کیوں نہیں سنبھالتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پر نہیں جاﺅں گا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کا نواز شریف کو پتہ ہے یا نہیں،پیپلزپارٹی کرپشن کو سپورٹ نہیں کرتی ۔خورشید شاہ نے کہا کہ ماہانہ نو لاکھ عزت کے آگے کچھ نہیں الیکشن کمیشن کے ممبران مستعفی ہو جائیں ،الیکشن کمیشن کے ارکان کم از کم قوم سے معافی ہی مانگ لیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چار ارکان وہ بات بتا دیں جو ان کے خلاف کی ہو ۔انہوں مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںہونیوالی معمولی کمی کو مسترد کرتے ہیں ،عوام کو ریلیف دیا جانا چاہیے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -