چپکے سے ڈی جی آئی ایس آئی ایک ایسے ملک پہنچ گئے کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

چپکے سے ڈی جی آئی ایس آئی ایک ایسے ملک پہنچ گئے کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی ...
چپکے سے ڈی جی آئی ایس آئی ایک ایسے ملک پہنچ گئے کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار خاموشی سے افغانستان پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار چپکے سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے اور ان کے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس تعاون کو یقین بنانا تھا۔

دروازے سے باہر نکلا ہلتا ہوا ہاتھ، دیکھ کر ہمسایوں نے پولیس بلالی، دروازہ کھولا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر ہر شخص کے واقعی اوسان خطا ہوگئے، گزشتہ 30 سال سے وہاں۔۔۔

ڈی جی آئی ایس آئی کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے جو کہ اس وقت عمل میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کافی حد تک خراب ہیں۔خبر رساں ادارے ’ایکسپریس ٹربیون‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ افغانستان کے بارے میں سب سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بتایا تھا اور کہا تھا کہ ہو سکتا ہے سربراہ آئی ایس آئی رواں ہفتے افغانستا ن کا دورہ کریں۔

مگر دونوں اطراف سے اس دورہ کے بارے حکومتی سطح پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔افغانستان کے خبر رساں ادارے’ٹولو نیوز‘ کے مطابق آئی ایس آئی کے چیف دونوں ممالک کے درمیان ملٹری اور انٹیلی جنس تعاون میں بہتر ی کے امور پر بات چیت کیلئے کابل میں موجود ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے یہ دورہ چیف آف آرمی سٹاف کی سربراہی میں پاک آرمی کے اعلیٰ سطحی وفد کے افغانستان کے دورہ کے بعد کیا ہے۔
افغان حکام کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ پاکستان آرمی کو پاکستان کے بارڈر ایریا میں کنٹرول ہے لیکن اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کی پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال ہو۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ ”دہشتگرددونوں ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ ہے اور ان کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی“۔ملٹری اور خفیہ ادارے کے سربراہ کے دورہ افغانستا ن کا مقصد پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والے کشیدہ صورتحال میں کمی لانا تھا۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ نے یہ دورہ ایسے وقت میں کیاہے جب افغانستان اور پاکستان ملک دشمن شدت پسندوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مستقل طور پر ایک دوسرے کے انٹیلی جنس اداروں پر الزام لگاتے ہیں،یہ دہشتگرد دونوں ممالک میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔

کھیلتے ہوئے نوجوان کے پاﺅں میں موچ آگئی، ماں نے اس کی مالش کی تو تھوڑی دیر بعد ہی موت ہوگئی، یہ مالش اس کی موت کا باعث کیسے بن گئی؟ جان کر آپ کبھی بھی ایسا کام نہ کریں گے

یاد رہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ویڈیو بیان میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ افغان خفیہ ایجنسی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اور اس میں افغان حکام ان کی مدد کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -