اگلا حملہ پشاور کے واقعے کو بھلا دے گا، ملا فضل اللہ نے دھمکی دیدی

اگلا حملہ پشاور کے واقعے کو بھلا دے گا، ملا فضل اللہ نے دھمکی دیدی
اگلا حملہ پشاور کے واقعے کو بھلا دے گا، ملا فضل اللہ نے دھمکی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ نے دھمکی دی ہے کہ ان کا اگلا حملہ آرمی پبلک سکول پشاور پر ہونے والے حملے کو بھی بھلا دے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبان کے رہنماءنے اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں ، جب تک ہمارے لوگوں کو مقابلوں میں مارا جاتا رہے گا ہم بھی فوج کے جوانوں اور ان سے جڑے ہر شخص کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد کا کہنا ہے کہ پشاور میں سکول پر حملے کے دوران فوجیوں کے بچے مارے گئے ہیں ، اور مستقبل میں بھی ایسے لوگ ہمارا اولین نشانہ رہیں گے۔ فضل اللہ نے اپنے پیغام میں مزید بچوں کو مارنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مضبوط روابط کے ذریعے قومی لائحہ عمل بنا رہے ہیں ، دہشت گردوں کو فوری پھانسیاں دیں گے : وزیر داخلہ
ملا فضل اللہ کا یہ ویڈیو پیغام پشتو زبان میں ہے جس کو ’العمر میڈیا‘ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے فضل اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ہے اور پاکستانی عسکری حکام کے مطابق ان دنوں افغانستان کے صوبہ کنڑ میں روپوش ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -