پاناما فیصلے کے بعد امید پیدا ہو گئی ہے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون کا حساب ضرور لیں گے،طاہر القادر ی نے وطن واپس آتے ہی زور دار اعلان کردیا

پاناما فیصلے کے بعد امید پیدا ہو گئی ہے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون کا ...
پاناما فیصلے کے بعد امید پیدا ہو گئی ہے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون کا حساب ضرور لیں گے،طاہر القادر ی نے وطن واپس آتے ہی زور دار اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،شہدا کے خون کا قصاص لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے چور کر پکڑ لیا ہے ،اب قاتل رہ گیا ہے،پاناماکا فیصلہ میری توقع کے خلاف آیا ،لگتا ہے اب پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے ،اس فیصلے سے امید پیدا ہو گئی ہے کہ اب سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداکے لواحقین کو بھی انصاف ملے گا ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ نوازشریف جی ٹی روڈ پر احتجاج کس کے خلاف کر رہے ہیں،اگر ان میں ہمت ہے تو بتا دیں ورنہ ہم سمجھیں گے کہ یہ احتجاج سپریم کورٹ اور قومی سلامتی کے خلاف ہے ۔
وطن واپسی کے موقع پر میڈ یا اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ کینیڈا آنا جانا میری مجبوری نہیں کیونکہ میری اصل زمین پاکستان ہے جہاں میرے کارکنوں کا خون بہایا گیا اور ہم اس کا حساب لے کر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی بارگاہ میں ہمیشہ انصاف ملتا ہے ،پاناما فیصلے میں چور پکڑا گیا ہے اب قاتل کا پکڑا جانا باقی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی ،یہ فیصلہ میری توقع کے خلاف آیا ،اب پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے ۔ طاہر القادری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت پر نا اہل کیا ، نواز شریف کو بد دیانت ،جھوٹا قرار دے کر نا اہل کیا ،اگر کسی کے خلاف سپریم کورٹ ایسی بات کر تو وہ خود شرم دکھا تا ہے لیکن اب آپ جی ٹی روڈ پر احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں ۔انہوں نے سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ ہم نے جی ٹی روڈ پر نواز شریف کے خلاف احتجاج کیا تھا ،اب وہ کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ،اگر ان میں ہمت ہے تو نام بتائیں ورنہ ہم سمجھیں گے کہ یہ احتجاج سپریم کورٹ اور قومی سلامتی کے خلاف ہے ۔
مزید خبریں :جماعت الدعوة کا ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

مزید :

قومی -اہم خبریں -