گلگت ہیلی کاپٹر حادثہ ، دہشتگردی کی غیرمصدقہ اطلاعات، پاکستان دشمن سرگرم

گلگت ہیلی کاپٹر حادثہ ، دہشتگردی کی غیرمصدقہ اطلاعات، پاکستان دشمن سرگرم
گلگت ہیلی کاپٹر حادثہ ، دہشتگردی کی غیرمصدقہ اطلاعات، پاکستان دشمن سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت کی وادی نلترمیں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں عملے کے تین پاکستانیوں اور غیرملکی سفارتکار وں سمیت سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، اس موقع پر طالبان کی طرف سے ہیلی کاپٹر مارگرائے جانے کا دعویٰ بھی سامنے آگیا  تاہم اس دعوے کی کسی بھی آزادباوثوق ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔ ایسی افواہوں سے پاکستان کے خلاف سرگرم لوگوں یا اداروں کو زہرافشانی کا مزید موقع ملے گا۔
ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17گرائے جانے کی ذمہ داری قبول کرلی جبکہ اے آروائے نیوز کاکہناتھاکہ علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ہے ۔میڈیا نے یہاں تک بھی رپورٹ کیاکہ طالبان رہنماءخراسانی کاکہناتھاکہ وزیراعظم اُن کا ہدف تھے اور جلدہی نشانہ بنانیوالامیزائل سامنے لایاجائے گا۔
میڈیا میں یہ باتیں گردش کرنے کے بعد پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایسی افواہوں کو بے بنیاد اور من گھرٹ قراردیدیا ،ہیلی کاپٹرمیں دوران لینڈنگ فنی خرابی ہوئی جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کے’ ٹیل روٹر‘میں فنی خرابی پیداہوئی جس کی وجہ سے بحفاظت لینڈنگ کی بجائے بے قابوہوگیا۔یہ تمام افراد نلتر میں پاکستانی فضائیہ کے سکی انگ ریزورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں وزیراعظم نواز شریف نے چیئرلفٹ کا افتتاح کرنا تھا۔
ہیلی کاپٹرحادثے میں غیرملکی سفارتکاروں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے اور اس موقع پر غیرمصدقہ دہشتگردی کی اطلاعات نشرکرنے سے پاکستان کی بدنامی بھی ہوسکتی ہے حالانکہ ملک کے وزیراعظم کا دورہ شیڈول تھا اور اس علاقے میں سیکیورٹی پہلے ہی نہایت سخت تھی جبکہ حادثے کا شکار ہونیوالا ہیلی کاپٹر اکیلانہیں بلکہ ساتھ دودیگر ہیلی کاپٹر بھی تھے ۔ پاکستانی میڈیا پر ایسی غیرمصدقہ خبریں نشر ہونے کے بعد بھارتی تجزیہ نگاروں کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف زہراگلنے کا موقع مل جائے گاجبکہ پاکستان کے دورے پرآنیوالی کرکٹ ٹیموں کا مورال بھی متاثر ہوگا۔

مزید :

قومی -