امریکہ دجالی تہذیب کی صورت میں عالم اسلام پر حملہ آور ہے،خلیجی ممالک کے بحران سے پوری امت مسلمہ پریشان ،ترکی اور پاکستان حل کے لئے کردار ادا کریں :سینیٹر سراج الحق

امریکہ دجالی تہذیب کی صورت میں عالم اسلام پر حملہ آور ہے،خلیجی ممالک کے ...
 امریکہ دجالی تہذیب کی صورت میں عالم اسلام پر حملہ آور ہے،خلیجی ممالک کے بحران سے پوری امت مسلمہ پریشان ،ترکی اور پاکستان حل کے لئے کردار ادا کریں :سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکہ دجالی تہذیب کی صورت میں عالم اسلام پر حملہ آور ہے اوراسے تقسیم در تقسیم کرنا چاہتا ہے ، ماضی میں بھی مسلمانوں کو شیعہ سنی کی بنیاد پر لڑایا گیا اور نقصان صرف اور صرف مسلمانوں کا ہوا، عالمی استعمار کی افواج نے عالم اسلا م پر غیر اعلانیہ قبضہ کیا ہوا ہے ،قطر ، ایران ، سعودی عرب بحران سے پوری امت اور عالم اسلا م پریشان ہے ، یہ بحران پورے عالم اسلام کے لیے خطر ناک ہے ، ترکی اور پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بحران کو ختم کرائیں ، عالم اسلام کو لڑا کر معدنیات ، تیل کے ذخائر سونے اور سمندروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،حکومت پاکستان تماشائی بننے اور حادثات و سانحات رونما ہونے کا انتظار کرنے کے بجائے خلیج کے موجودہ بحران کوحل کرانے میں اپنا کردار اداکریں ، کشیدگی بڑھے گی تو پاکستان کو بھی نقصان ہوگا ، جماعت اسلامی عالم اسلام کے سفیروں سے رابطوں اور ملاقاتوں کا پروگرام تشکیل دے چکی ہے اور بہت جلد رابطے شروع کیے جائیں گے ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بجٹ میں کراچی کو اس کے جائز حصے سے محروم رکھا ہے ، ڈھائی کروڑ کے شہر کے لیے کوئی خاطر خواہ رقم مختص نہیں کی گئی  بلکہ  کراچی کو نظر انداز کیا گیا ،بڑے افسو س کی بات ہے کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔

 جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت مین یونیورسٹی روڈ بالمقابل بیت المکرم مسجدگلشن اقبال میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ رمضان ظاہری و باطنی ، انفراد ی اور اجتماعی فرد کو معاشرے کو انقلاب کے لیے تیار کرنے کا مہینہ ہے ، اس مہینے کی وجہ سے انسان فیصلہ کرتا ہے کہ میں ایک خالق ، مالک کا تابعدار ہوں ، ایک رب کا غلام ہوں اس لیے ہمیں اطاعت بندگی اور تابعداری کا ثبوت دینا ہے اور اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کو درست کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے اجر کو اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ذمہ لیا ہے کہ میں جتنا چاہوں اس کا اجر دوں ، ہمیں اس رمضان میں اپنی شفاعت کے لیے دروازے کھلوانے اور جہنم کی آگ سے نجات کی کوشش کرنا ہے ، رمضان آرام اور نیند کا اور غفلت کامہینہ نہیں ہے یہ زندہ اور بیدار ہونے کا مہینہ ہے ، خو د اندر اور معاشرے کے اندر انقلاب لانے کے لیے جدوجہد کرنے کا مہینہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزہ ڈھال ہے اور ڈھال کی ضرورت اس کو ہوتی ہے جو میدان جہاد میں ہو اور باطل سے جنگ کررہاہو ، ڈھال اس کے لیے ہے جو کفر سے لڑائی کررہا ہو ، اس ماہ مبارک میں ہی غزوہ بدر آیا اور چند مٹھی بھر مسلمانوں نے کفار کی بڑی طاقت کو شکست دی اور بے سروسامانی کی عالم میں کفار کا مقابلہ کیا اور باطل سے دو دو ہاتھ کیے،پاکستان ایک عقیدے کے نظریے کا نام ہے ، بدقسمتی سے حکمرانوں نے ملک کے عقیدے نظریے اور آئین سے بے وفائی کی ہے اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملک دولخت ہوگیا اور موجودہ ملک کو خطرات ہیں ، حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے ہی ملک بحران اور عوام مسائل سے دوچار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بڑے افسو س کی بات ہے کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن دھمکیاں دینے والے  یاد رکھیں کہ وہ اب احتساب سے بچ نہیں سکیں گے، ملک کی دولت کو لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ پورے ملک کا مسئلہ ہے ،کراچی کے اندر حکومت کوڑا کرکٹ تک نہیں اٹھاسکتی ،بد قسمتی سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بجٹ میں کراچی کو اس کے جائز حصے سے محروم رکھا ہے ،ڈھائی کروڑ کے شہر کے لیے کوئی خاطر خواہ رقم مختص نہیں کی گئی ، کراچی کو نظر انداز کیا گیا ۔

مزید :

قومی -