افسوس کی بات ہے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے ،مسلم دنیا سماجی اقتصادی شعبے میں خود کفالت حاصل کرے،صدر ممنون حسین

افسوس کی بات ہے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے ،مسلم دنیا سماجی اقتصادی شعبے میں خود ...
افسوس کی بات ہے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے ،مسلم دنیا سماجی اقتصادی شعبے میں خود کفالت حاصل کرے،صدر ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دکھ ہوتاہے کہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں ،ضروری ہے کہ مسلم دنیا سماجی اقتصادی شعبے میں خود کفالت حاصل کرے، سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق اوآئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی جائے اور توانائی کی پیداوار،زرعی ٹیکنالوجی پر بھی توجہ دی جائے گی، اس کے علاوہ عمرانی علوم میں بھی تحقیق ضروری ہے ،صدر ممنون حسین نے کا کہنا تھاکہ مسلم دنیا گزشتہ کچھ عرصے میں علمی معاملے میں قابل ذکر توجہ نہیں دے سکی،نئے منصوبے کے تحت خلائی سائنس،فلکیات،آبی حیات پر توجہ دی جائیگی،صدر ممنون حسین نے کہا کہ کانفرنس میں شریک قائدین کے جذبے سے واضح ہے کہ یہ کانفرنس کامیاب رہے گی اور فیصلوں پر عملدرآمد سے مسلم دنیا کامیاب رہے گی ،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس معاملے میں تمام تر ذمے داریاں اداکرے گااورنیک کام میں برادراسلامی ممالک،اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون پرشکرگزارہیں ۔کانفرنس میں 22 ممالک کے سربراہ مملکت نے شرکت کی ۔سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کانفرنس میں صدر مملکت ممنون حسین پاکستان کی نمائندگی کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -