مظفر آباد پاکستان کاامیر ترین ضلع بن گیا، پلاننگ کمیشن نے رپورٹ جاری کردی

مظفر آباد پاکستان کاامیر ترین ضلع بن گیا، پلاننگ کمیشن نے رپورٹ جاری کردی
مظفر آباد پاکستان کاامیر ترین ضلع بن گیا، پلاننگ کمیشن نے رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں سے کوئی بھی ضلع امیر ترین ضلع نہیں بن سکا بلکہ پاکستان کے امیر ترین ضلعے کا اعزاز مظفرآباد کو حاصل ہوا ہے۔

مسجد نبوی میں عاشقان رسول ﷺ کے لئے ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کا منفرد ترین نظام
پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خوشحال ترین اضلاع میں مظفر آباد سر فہرست رہا ہے۔ جبکہ پاکستان کے دل لاہور کا دوسرا نمبر رہا ہے۔بلوچستان کا قلعہ عبد اللہ اور سندھ کا عمر کوٹ پاکستان کے پسماندہ ترین علاقے قرار پائے ہیں۔دیہی علاقوں کی54فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

پاکستان سے اب تک 18لاکھ 25ہزارعمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے
واضح رہے کہ مظفر آباد 2005ءمیں مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا اور اس وقت کے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیا ت خان نے کہا تھا کہ وہ قبرستان کے وزیر اعظم ہیں ، مظفرآباد کا مرکزی بازار مدینہ مارکیٹ مکمل طور پر تباہ ہونے کے باعث صرف اسی مارکیٹ میں10ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔لیکن زلزلے کے بعد بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے حکومت پاکستان سے اس شہر کو دوبارہ آباد کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -