خیبر ایجنسی: پاک افغان بارڈر پر ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ، 2جوان شہید ،6دہشتگرد بھی مارے گئے

خیبر ایجنسی: پاک افغان بارڈر پر ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ، 2جوان شہید ،6دہشتگرد ...
خیبر ایجنسی: پاک افغان بارڈر پر ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ، 2جوان شہید ،6دہشتگرد بھی مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک افغان بارڈر پر ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2جوان شہید جبکہ جوابی فائرنگ سے 6دہشتگر د مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں نے سرحد پار سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم پاک فوج نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 6دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا ۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 2جوان بھی شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -