وزیراعظم اہل یا نا اہل؟اتنظار کی گھڑیاں ختم،سپریم کورٹ نے دو دن بعد پاناما کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

وزیراعظم اہل یا نا اہل؟اتنظار کی گھڑیاں ختم،سپریم کورٹ نے دو دن بعد پاناما ...
وزیراعظم اہل یا نا اہل؟اتنظار کی گھڑیاں ختم،سپریم کورٹ نے دو دن بعد پاناما کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آخر کار انتظار کی گھڑیا ں ختم، سپریم کورٹ پانامالیکس کیس کا فیصلہ 20اپریل کو د وپہر دو بجے سنانے جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 20اپریل کو پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سنائے گا جو کہ 23فروری کو محفوظ کیا گیا تھا ۔پاناماکیس کے فیصلہ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کی اہلیت کے حوالے سے بھی فیصلہ سنایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں یہ کیس 126دن تک جاری رہا جس دوران پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے دلائل دیے گئے اور یہ دلائل 23 فروری کو مکمل ہو ئے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا تاہم 2 ماہ کے بعد سپریم کورٹ 20اپریل کو فیصلہ سنائے جارہی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری سپلیمنٹری کاز لسٹ کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نے اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی کی ہے جبکہ لندن میں فلیٹ منی لانڈرنگ سے خریدے گئے ہیں ۔پاناما لیکس کیس میں درخواست گزاروں میں پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور شیخ رشید شامل ہیں ۔درخواستوں میں بیانات کے تضاد کے باعث وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی ۔

یاد رہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے 5اپریل کو قوم سے خطاب کیا جبکہ اس کے بعد نوازشریف نے ایک بار پھر 22اپریل کو قوم سے خطاب کیا ۔اس کے علاوہ نوازشریف نے پارلیمنٹ میں 16مئی کو تقریربھی کی۔

کاز لسٹ:

مزید :

قومی -اہم خبریں -