پاناما لیکس کیس : تحریک انصاف نے حامد خان کی جگہ بابر اعوان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پاناما لیکس کیس : تحریک انصاف نے حامد خان کی جگہ بابر اعوان کی خدمات حاصل کرنے ...
پاناما لیکس کیس : تحریک انصاف نے حامد خان کی جگہ بابر اعوان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں موقف کو بھرپور انداز میں پیش  نہ کرپانے پر حامد خان اور نعیم بخاری کی جگہ بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ 

جیو نیوز کے مطابق عمران خان اور پارٹی قیادت  نے سپریم کورٹ میں جاری پاناما لیکس کیس کیلئے اپنے وکلاءکو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، قیادت اور دیگر رہنماﺅں کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کیس لڑنے والے وکیل حامد خان اور نعیم بخاری ججز کو اپنے شواہد اور دلائل سے متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم اب ان کی جگہ بابر اعوان کو وکیل مقرر کیا جانا چاہئیے ۔

بھارتی پولیس کا گلوکار شفقت امانت علی کے مینیجر کے فلاحی ادارے پر چھاپا 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں نے بھی عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ کیس لڑنے کیلئے حامد خان اور نعیم بخاری کی جگہ بابر اعوان کو وکیل مقرر کیا جائے تاہم اس حوالے سے عمران خان لندن سے اتوار کو واپسی کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے جس کے بعد وکیل کی تبدیلی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی اور ممکنہ طور پر پاناما لیکس پر 30نومبر کو ہونے والی چھٹی سماعت کے دوران بابر اعوان تحریک انصاف کا مقدمہ لڑیں گے ۔

”مہاجر قوم کا غدار “کراچی میں فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کیخلاف ...

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وکیل بدلنے کے حوالے سے غور گزشتہ 2سماعتوں کے بعد کیا گیا جب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان اور نعیم بخاری کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزی شواہد کو الف لیلیٰ کی کہانیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اخباری تراشے جمع کرا دیے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اخباری تراشے شواہد یا ثبوت نہیں ہوتے ، اخبار میں دوسرے روز پکوڑے فروخت کیے جاتے ہیں ۔

اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل ہسپتال میں انتقال کر گئے 

گزشتہ رو ز ہونے والی سماعت میں بھی عدالت نے حامد خان اور نعیم بخاری کے دلائل پر کہا تھا کہ اگر اپ فلیٹس کی خریداری کے حوالے سے شواہد پیش نہ کر سکے تو آپکا مقدمہ فارغ سمجھا جائے گا ۔
ان حالات کے پیش نظر تحریک انصاف کی قیادت اور رہنماﺅں نے ملکی سیاسی تاریخ کے اس اہم ترین کیس میں وکلاءکو تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے ۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد خان کو ناقص کارکردگی پر ہٹایا جائے گا جس کے بعد بابر اعوان سمیت دیگر وکلاءکے نام زیر غور ہیں تاہم حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے ۔

یاد رہے اسی کیس میں وزیر اعظم کے بچوں حسن ، حسین اور مریم نواز نے بھی اپنا وکیل تبدیل کیا تھا ، انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے وکیل سلمان بٹ کی جگہ اکرم شیخ کی خدمات حاصل کی تھیں اور اب انکی جانب سے اکرم شیخ یہ مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -