اقتصادی راہداری منصوبہ،حکومت نے چین کو دھوکہ دیا: رکن سی پیک کمیٹی

اقتصادی راہداری منصوبہ،حکومت نے چین کو دھوکہ دیا: رکن سی پیک کمیٹی
اقتصادی راہداری منصوبہ،حکومت نے چین کو دھوکہ دیا: رکن سی پیک کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوریڈور فرنٹ کے رکن ڈاکٹر سید عالم محسود نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر چین کو دھوکہ دیا،چھیالیس ارب ڈالر کا منصوبہ مقررہ وقت میں اوریجنل روٹ کے تحت ہی مکمل ہونا چاہیے،اقتصادی راہداری کا نیا روٹ اصل روٹ کے مقابلے میں بارہ سو کلومیٹر طویل ہے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر سید عالم محسود کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پختون خطے کیلئے گیم چینجر منصوبے کا مخالف نہیں تاہم اگر پختون اور بلوچ عوام کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو کوئی بھی اس منصوبے کی تکمیل کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سی پیک کے روٹ سے متعلق گمراہ کرتی رہی ہے،۔ڈاکٹر سید عالم نے تحفظات دور نہ ہونے پر چینی سفارتخانے اور وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کے باہر دھرنے کا عندیہ بھی دیا۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ کوئٹہ دھماکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی(ولی خان) کے فرید طوفاننے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے اصل روٹ کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں۔

مزید :

قومی -