حکمرانوں نے مودی اور جندال سے دوستی پکی کرنے کے لئے ملک و قوم کو داؤ پر لگا دیا ،عوام کو مہنگائی کی بھٹیوں میں جھونک دیا ہے:پرویزالہی

حکمرانوں نے مودی اور جندال سے دوستی پکی کرنے کے لئے ملک و قوم کو داؤ پر لگا ...
حکمرانوں نے مودی اور جندال سے دوستی پکی کرنے کے لئے ملک و قوم کو داؤ پر لگا دیا ،عوام کو مہنگائی کی بھٹیوں میں جھونک دیا ہے:پرویزالہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخو پورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق سابق ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے مودی اور جندال سے دوستی پکی کرنے کے لئے ملک و قوم کو داؤ پر لگا دیا ہے اورعوام کو مہنگائی کی بھٹیوں میں جھونک دیا ہے اب قوم رمضان المبارک میں حکمرانوں کی الوداعی دعا کر کے ملک کی ان سے جان چھڑائیں۔

 منج ہاؤس میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کے ڈرامے باز ’’ بازی گر وزیر اعلیٰ ‘‘ کسی سرکس میں کام کرے ،تین روپے یونٹ والی بجلی عوام کواس قدر مہنگی دی جا رہی ہے کہ روٹی کھانا محال ہو گیا ہے مگر نواز شریف اور شہباز شریف اپنی کمیشن بڑھانے کے لئے پاور پلانٹ پر اربوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں ،بجٹ کا 62 فیصد حصہ لاہور میں لگانا پورے پنجاب کے ساتھ زیادتی ہے ۔پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت کی سوچ صرف غریب مکاؤ پرگرام پر عمل کروا رہی ہے،اب قوم ،میڈیا ،وکلاء،کسان اور محب وطن لوگوں کو چاہئے کہ تین دہائیوں پر محیط حکمرانی کرنے والے تاجروں کو فوری طور پر اترنے کے لئے اپنا مضبوط اور موثر کر دار ادا کریں ، انڈیا ہمیں نیچا دیکھانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا مگر بھارتی جاسوس کلبوشن کو چھڑانے کے سلسلہ میں مودی اور جندال نے وکیل کرنے کی بجائے وزیر اعظم پاکستان کو ہی کر لیا ہے۔نواز شریف مودی اور جندال کی یاری میں آخری حدیں بھی پار کر چکے ہیں اب عوام تھک گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال ٹھیکے پر دینے کے لئے اشتہار دیے جا رہے ہیں لوٹ مار کا با زار گرم ہے میٹرو بس چھ ارب سالانہ ہڑپ کر رہی ہے یہی پیسہ تعلیم،صحت، زراعت اور بیروزگاری پر لگایا جاتا تو آج حالات اور ہوتے۔پرویز الہٰی نے کہا کہ کسانوں کا اتنا برا حشر کیا جا رہا ہے کہ وہ گندم کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔ اب تو ن لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز  بار دانہ میں دیہاڑیاں لگا رہے ہیں ،حکمران ہر پانچ منٹ بعد جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں،کسان اور غریب حکمرانوں سے چھٹکارے کے لئے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں مانگ رہے ہیں کیونکہ یہ حکمران تو مکینکل تندور ،پیلی ٹیکسیاں،گرین ٹکسیاں اور یوتھ لون سمیت دیگر سکیمیں فلاپ کرکے اربوں  روپے کھا چکے ہیں مگر ان کا پیٹ نہیں بھر رہا ۔پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈبل ون ڈبل ٹو  ،تعلیم،صحت،بیروزگاری،نہری نظام،35 ہزار  کلومیٹر سڑکوں کا جال ،انصاف تک فوری اور سستی رسائی،مزدوروں اور سرکاری ملازمیں اور افسران کی تنخواہوں میں اضافہ،کسانوں کے لئے خصوصی پیکج سمیت بے شمارعوام دوست پالیسیاں متعارف کروائی گئی جن سے لوگ آج بھی مستفید ہو رہے ہیں مگر حکمران ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کرعوام کو بیوقوف بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔

مزید :

قومی -