وہ وقت جب زرداری کے والد نے آئی جی سندھ شعیب سڈل کو کہا کہ اس شخص کو ایس ایچ او لگادیں، آئی جی نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

وہ وقت جب زرداری کے والد نے آئی جی سندھ شعیب سڈل کو کہا کہ اس شخص کو ایس ایچ او ...
وہ وقت جب زرداری کے والد نے آئی جی سندھ شعیب سڈل کو کہا کہ اس شخص کو ایس ایچ او لگادیں، آئی جی نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر تجزیہ اور کالم نگار ہارون رشید نے حالیہ اپنے کالم میں لکھاہے کہ 22سال پہلے سابق صدرآصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری نے ڈی آئی جی ڈاکٹر شعیب سڈل کو اپنے باورچی کے بیٹے کی ترقی کیلئے سفارش کی تو انہوں نے انتہائی حیران کن جواب دے کر بات کو وہیں ختم کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہارون رشید نے اپنے کالم لکھا کہ آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری نے 22برس پہلے 1995 ڈی آئی جی ڈاکٹر شعیب سڈل نے جب یہ کہا کہ فلاں انسپکٹر کو وہ تھانیدار مقرر کر دیں تو ڈی آئی جی کا جواب یہ تھا کہ ”Give me a good reson“کوئی ایک معقول وجہ مجھے بتا دیجئے ،جس پر حاکم علی زرداری نے کہا کہ وہ میرے پرانے باورچی کا بیٹا ہے ،جب بھی میز پر کھانا لگاتاہے یاد دہانی کرانے سے چوکتا نہیں ۔ڈی آئی جی نے بات انتہائی پرسکون انداز میں سنی اور کہنے لگے کہ آپ کیلئے ایک اچھے باورچی کا میں بندوبست کیے دیتاہوں ۔

مزید :

قومی -