بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین مک کو گرفتار کر لیا

بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین مک کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ۔ 

”انڈیا ٹوڈے“کے مطابق بھارتی پولیس نے سری نگر کے علاقے سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ۔
یاسین ملک اور حریت رہنما سید علی گیلانی مقبوضہ وادی میں بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے والوں کی قیادت کر رہے ہیں ۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر علیحدگی پسندوں کی گرفتاری یا نظر بندی کا بھی خدشہ ہے ۔

مزید :

قومی -