دوستیاں سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں ،جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات کو غلط انداز سے پیش کیا گیا :مریم اورنگزیب

دوستیاں سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں ،جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات کو غلط ...
دوستیاں سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں ،جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات کو غلط انداز سے پیش کیا گیا :مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہدوستیاں سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں،وزیراعظم اور بھارتی سرمایہ کار سجن جندال کے درمیان ملاقات کو رپورٹ کرنے کی بجائے غلط انداز سے پیش کیا گیا ،وزیراعظم کو اپنی ملاقات چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’92نیوز ‘‘ کے مطابق  وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اونگزیب نے کہا کہ لوگوں نے ووٹ دیکر نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کیا ہے اوروزیراعظم ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے ہیں ،وزیراعظم اور سجن جندال پرانے دوست ہیں اور یہ ملاقات بھی دونوں دوستوں کے درمیان ذاتی نوعیت کی تھی ،اس ملاقات کو بیک ڈور سفارتکاری قراردینا زیادتی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور سجن جندال کے درمیان ملاقات کو رپورٹ کرنے کی بجائے غلط انداز سے پیش کیا گیا ،وز یراعظم کو اپنی ملاقات چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،دوستیاں سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں۔

مزید :

قومی -