بھارت کی شکر گڑھ سیکٹر میں پھر جارحیت، فائرنگ، گولہ باری سے 3شہری زخمی، چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب

بھارت کی شکر گڑھ سیکٹر میں پھر جارحیت، فائرنگ، گولہ باری سے 3شہری زخمی، چناب ...
بھارت کی شکر گڑھ سیکٹر میں پھر جارحیت، فائرنگ، گولہ باری سے 3شہری زخمی، چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز جارحیت سے باز نہ آئیں، ورکنگ باؤنڈری شکر گڑھ سیکٹر میں بار پھر بلا اشتعال گولہ باری کردی،سرحد پار سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ورکنگ باو¿نڈری پر ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری کی ہے ۔ ورکنگ باو¿نڈری کے شکر گڑھ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوگئے، املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ فائرنگ اور گولہ باری کے باعث سرحدی علاقوں میں شدید خوف وہراس بھی پھیل گیا۔ چناب رینجرز نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -