بنی گالہ میں پھر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپیں ، شیلنگ ،جنگل کو آگ لگادی گئی،50 سے زائد گرفتار

بنی گالہ میں پھر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپیں ، شیلنگ ،جنگل کو آگ ...
بنی گالہ میں پھر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپیں ، شیلنگ ،جنگل کو آگ لگادی گئی،50 سے زائد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دو نومبر کے احتجاج کے لئے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان ایک بار پھر تصادم ہوا ہے، مظاہرین نے جنگل کو آگ لگادی جبکہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل پھینکے۔رخسانہ بنگش روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں اور

مزید پڑھیں :بنی گالہ میں دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کا ہجوم، ہلا گلہ، کپتان نے خود ناشتہ تقسیم کیا

پولیس کے درمیان تصادم نے صورتحال مزید کشیدہ کردی ہے اہلکاروں پر پتھراؤ کرتے کھلاڑیوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب جنگل کو آگ بھی لگادی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے اور چہروں پر ماسک لگائے مظاہرین کو سملی ڈیم روڈ پر دکھیل دیا، آنسو گیس کے شو سے زائد شیل بھی پھینکے گئے۔پچاس سے زائد کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -