میرب علی کا جلد شادی کا عندیہ‘ مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی

کراچی (آئی ا ین پی) ماڈل و اداکارہ میرب علی نے جلد شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے۔
میرب علی حال ہی میں علی سفینہ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے ایک بار پھر بتایا کہ ان کے گھر میں جنات یا نظر نہ آنے والی مخلوق کا سایہ ہے، جس وجہ سے اب ان کا گھر فروخت ہی نہیں ہو رہا۔
میرب علی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کچھ عرصہ قبل ہی سلیپ پیرالیسز کا بھی شکار ہوئیں، جس سے وہ ڈر گئیں۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میرب علی نے بتایا کہ ان کی شادی جلد ہوگی اور انہوں نے عاصم اظہر کے ساتھ مل کر مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے۔