پاک چین قیادت میں ہم آہنگی،بھارت کی طرح اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں :طارق فاطمی

پاک چین قیادت میں ہم آہنگی،بھارت کی طرح اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں :طارق فاطمی
پاک چین قیادت میں ہم آہنگی،بھارت کی طرح اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں :طارق فاطمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیڑنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کاکہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے اور پاکستان بھارت کی طرح اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے طارق فاطمی کاکہنا تھا کہ پاکستان اور چین میں مکمل ہم آہنگی ہے اور پاکستان چین کوریڈوردونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی نشانی ہے۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریددار ہے مگر پاکستان اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہے ،پاکستان صرف اپنے دفاع کی حد تک اسلحہ کا خریددار ہے۔پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے طارق فاطمی کاکہنا تھاکہ مستحکم افغانستان پورے خطے کے امن کیلئے ضروری ہے اس لیے افغان قیادت کے ساتھ مل کردہشتگردی کو ختم کیا جائے گا۔

عمران خان گورننس پر سیاست کریں معیشت پر نہیں ،حکومت صنعتی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے :اسحاق ڈار

مزید :

قومی -اہم خبریں -