نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ،50 سے زائد افراد گرفتار

نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ،50 سے زائد افراد گرفتار
نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ،50 سے زائد افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارلحکومت میں نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ کے شبہے میں 50 سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا تاہم واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور نجیب الرحمن بھگوی کا کہنا ہے کہ کارگو طیارے پرفائرنگ سلیمان خیل یا شیخ محمدی کے علاقہ سے ہوئی۔ ایس ایس پی کے مطابق طیارے کو ایک گولی لگی تاہم زیادہ نقصان نہیں ہوا،50 مشتبہ افراد کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیاگیا ہے ۔ ایس ایس پی کی جانب سے واقعے کی تصدیق کر نے کے باوجود بڈھ بیر پولیس سٹیشن کے حکام نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ۔

مزید :

پشاور -