مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے باریاں لگائی ہوئی ہیں ، چہرے بدلے نظام نہیں : سراج الحق

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے باریاں لگائی ہوئی ہیں ، چہرے بدلے نظام نہیں : ...
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے باریاں لگائی ہوئی ہیں ، چہرے بدلے نظام نہیں : سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ترقیاتی عمل نہیں ہوا ، صرف چہرے بدلے ہیں لیکن نظام میں تبدیلی نہیں آئی ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے باریاں لگائی ہوئی ہیں اور ملک کمزور ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان کو امریکی ایجنٹوں نے یرغمال بنایا ہو اہے اور یہ چند لوگ کبھی اس پارٹی میں ہوتے ہیں کبھی دوسری میں ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے وارے نیارے ہیں کیونکہ یہ ہر اقتدار میں آنے والی جماعت کے ساتھ مل جاتے ہیں ۔

کور کمانڈرز نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے خلاف نوٹس لے لیا ، جاننے کے لیے کلک کریں
جماعت اسلامی کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے اور ان کے دشمن بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا دامن صاف ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اگر گرین اور کلین پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت غریب لوگوں کی جماعت ہے اور ان کی ترقی کے لیے اس جماعت کو اقتدار میں لانا ہو گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں ایسا نظام لے کر آئیں گے جس میں غریب اور صدر کا بیٹا ایک ہی سکول میں پڑھے گا ۔

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں ڈیل ہو گئی ، جاننے کے لیے کلک کریں
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے 2 سال مکمل کر لیے ہیں اور اب انہیں اپنی کارکردگی کے حوالے سے جواب دینا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے اور منصوبوں کو جاری رکھنا ہو گا لیکن اگر کاشغر روٹ کو متنازعہ بنایا گیا تو اس کا ذمہ وفاقی حکومت پر ہو گا ۔