پشاور میں بس میں ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری قبول

پشاور میں بس میں ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری قبول
پشاور میں بس میں ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری قبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے سنہری مسجد روڈ پر سرکاری ملازمین کے بس میں دھماکے کی ذمہ داری کالعدم لشکراسلام اور ایک غیرمعروف جنگجو گروپ نے قبول کرلی ہے ۔
انگریزی اخبار’دی نیوز‘ کے مطابق پاک فوج کے آپریشن کے بعد لشکر اسلام کے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں بھاگ جانیوالے منگل باغ نے مبینہ طورپر کچھ صحافیوں کو ذاتی طورپر کال کی اور پشاور میں بس کے اندر ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی اور اس حملے کو آرمی چیف کی طرف سے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق اور فاٹا میں جاری آپریشن کابدلہ قراردیا۔ لشکر اسلام کے مشرقی افغانستان میں جانے سے قبل باڑہ اور وادی تیراہ میں موجودگی تھی ۔

چلتی بس میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
رپورٹ کے مطابق بعد ازاں مجلس لشکری کے نام سے ایک غیرمعروف گروپ نے بھی بس میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ۔ یہ ذمہ داری اس گروپ کے ترجمان عبداللہ وزیرستانی نے قبول کی ۔

مزید :

پشاور -