گوادر پورٹ کو سو میگا واٹ بجلی فراہم کرینگے‘ ایرانی قونصل جنرل

گوادر پورٹ کو سو میگا واٹ بجلی فراہم کرینگے‘ ایرانی قونصل جنرل
گوادر پورٹ کو سو میگا واٹ بجلی فراہم کرینگے‘ ایرانی قونصل جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو سو میگا واٹ بجلی فراہم کرینگے‘ پاک ایران درآمدات ار برآمدات میں مجموعی طورپر 35 فیصد اضافہ ہوا ہے ، ایران اور پاکستان نہ صرف ہمسایہ برادر اسلامی ممالک ہیں بلکہ ان کے تاریخی ، سیاسی، سماجی، ثقافتی، علمی حوالے سے باہم احترام پر مبنی خوشگوار تعلقات بھی قائم ہیں ہماری پہلی ترجیح برادر ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کا فروغ ہے .

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان اور بلوچستان کی ترقی، توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران کے کردار پر فرینڈز آف یونیورس پاسکتان کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا کہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان درآمدات اور برآمدات میں مجموعی طور پر 35 فیصد اضافہ ہوا ہے ہمارا سفارتخانہ اور تمام قونصلیٹ پاکستان خاص طور پر بلوچستانی تاجروں کو سہولیات فراہم کررہی ہیں، ہماری پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ تجارت کے فروغ کیلئے ایرانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں ہم اپنی ضروریات کی تمام اشیاءپاکستان سے درآمد جبکہ پاکستان کی ضرورت کی تمام اشیاءپاکستان کو برآمد کرنے کیلئے تیار ہیں ایران سے تقریباً 25 بینکوں نے پاکستان میں برانچز کھولنے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے ، جبکہ ریمدان، گبدارور ار پیشین ، مند کے مقام پر دو مزید کراسنگ پوائنٹس کھولنے کا کام بھی ابھی باقی ہے چاربہار اور گوادر کو دو سسٹرپورٹس کا نام دیا گیا ہے اور ہم ان دونوں پورٹس کی یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں ہماری خواہش ہے کہ دونوں پورٹس کو ایک دوسرے کے ساتھ ٹرینوں ، سڑکوں اور سمندری راستوں کے ذریعے آپس میں ملا یا جائے انہوں نے کہا کہ ایک معاہدے کے تحت 100 میگا واٹ بجلی گوادر پورٹ کو فراہم کرینگے۔

مزید :

کوئٹہ -