فیصل آباد سیکورٹی گارڈ نے ڈاکو پکڑلئے پولیس ایک گھنٹے بعد پہنچی

فیصل آباد سیکورٹی گارڈ نے ڈاکو پکڑلئے پولیس ایک گھنٹے بعد پہنچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                    فیصل آباد(بیورورپورٹ)تھانہ پیپلزکالونی کے بارونق علاقے میں دو ڈاکو ایک سیکورٹی گارڈ کو لوٹ کر فرار ہوگئے ،اسی دوران وہاں جمع ہونے والے ڈی گراﺅنڈ کے سیکورٹی گارڈز سے مقابلے پر اتر آئے دونوں طرف سے فائرنگ کے بعد بالآخر سیکورٹی گارڈز نے دونوں مسلح ڈاکو پولیس کی مدد کے بغیر ہی قابو کر لئے۔واقعے کی اطلاع ڈی گراﺅنڈ کے مشرقی کونے پر واقع ریسکیو 15پر بھی دی گئی مگر 15پولیس کو چند گز کا فاصلہ طے کرتے کرتے ایک گھنٹے لگ گیا جہا دونوں ڈاکو پولیس کے حوالے کر دیئے گئے یہ واقعہ گزشتہ روز صبح سویرے ڈی گراﺅنڈ میں رونما ہوا جہاں ایک سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی پر تھا کہ دو ڈاکوﺅ نے مکی ہسپتال کے قریب اسے لوٹ لیا اور فرار ہوگئے مگر سیکورٹی گارڈ نے خاموشی کے ساتھ ان کا تعاقب جاری رکھا اور اس دوران دیگر سیکورٹی گارڈز کو بھی کال کر دی جس پر وہ بھی اکٹھے ہو گئے اورمقابلہ شروع ہو گیا جوابی فائرنگ کے بعد ایک ڈاکو کو قابو کر لیا گیااور پھر مزید جدوجہد کے بعد دوسرے کو بھی قابو کر لیا اس دوران ڈی گراﺅنڈ میںواقع ریسکیو 15پولیس کو بھی کال کر کے طلب کر لیا مگر وہ پولیس تقریبا ایک گھنٹہ بعد پہنچی اور اپنی مد آپ کے تحت قابو کئے گئے دونوں ڈاکو ان کے سامنے پیش کر دیئے گئے۔
ڈاکو مقابلہ

مزید :

علاقائی -