اغواء کیس میں ملوث ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اغواء کیس میں ملوث ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے اغوا ء کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 4روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب کے روبرو ستوکتلہ پولیس نے ملزم اللہ دتہ کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ۔
،ملزم کو مدعی کی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا،ملزم کے قبضے سے مدعی کی بیٹی کو ابھی بازیاب کروانا ہے،پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر ملزم کو گرفتار کیا ہے،ملزم کے ساتھی ابھی تک مفرور ہے انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے مزیدجسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پرعدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 4روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -