جواب داخل نہ کرنے پر چیف کارپوریشن آفیسر لاہورکے وارنٹ گرفتاری

جواب داخل نہ کرنے پر چیف کارپوریشن آفیسر لاہورکے وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)لیبر کورٹ نے توہین عدالت کی درخوا ست میں جواب داخل نہ کرنے اور عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر چیف کارپوریشن آفیسر لاہور کو گرفتار کر کے 28ستمبر کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔لیبر کورٹ کے جج ضیاء القمر نے نوید السعید کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نوید السعید میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں بطور کنٹریکٹ ملازم کام کر رہا ہے ۔عدالت نے درخواست گزار کو ریگولر کرنے کا حکم دے رکھا ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود نوید السعید کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں مستقل نہیں کیا جا رہا، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میئر لاہور اور چیف کارپوریشن آفیسر درخواست گزار کو مستقل کرنے کے واضح عدالتی حکم کے باوجود عمل درآمد نہیں کر رہے۔

مزید :

علاقائی -