اس وظیفہ کو پڑھنے سے شخصیت سنور جاتی اورہر کام میں ترقی نصیب ہوتی ہے

اس وظیفہ کو پڑھنے سے شخصیت سنور جاتی اورہر کام میں ترقی نصیب ہوتی ہے
اس وظیفہ کو پڑھنے سے شخصیت سنور جاتی اورہر کام میں ترقی نصیب ہوتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انسان خطا کا پتلا ہے ،اپنی خطاؤں پراسے ندامت کی توفیق مل جائے تواسکے بھاگ سنور جاتے ہیں۔جو لوگ چاہتے ہیں کہ وہ اچھے اخلاق کے مالک بن جائیں ،ان پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی رہیں تو وہ اللہ کی بڑائی بیان کرتے رہا کریں اورگنج العرش میں بیان کردہ اس دعاکو اپنا ذکر خاص بنا لیں تو ان کی شخصیت بالکل تبدیل ہوکر رہ جائے گی۔شخصیت سازی میں یہ ذکر و دعا بہت اثر رکھتی ہے،ایسے انسان پر دوسرے لوگ ظلم نہیں کرسکتے ،اسکی راہ سے مشکلات دور ہوجاتیں ،لوگ نرم برتاؤ کرتے اور اسکو آسودگی ملتی ہے۔ایسے ذاکر کے چہرے پر اطمینان طاری رہتا اور اس کو فیصلے کرنے اور تحمل سے بات کرنا نصیب ہوجاتا ہے۔کاروبار میں ترقی نصیب ہوگی،جس پیشے میں ہوگا ترقی کرے گا۔

یہ دعا و ذکر کچھ اسطرح سے ہے۔
لاالہ الااللہ سبحان الرؤف الرحیم
روزانہ تین سو تیرہ بار اکیالیس روز تک پڑھیں،فجر اور عشا ء کے بعدپڑھ سکیں تو بہتر یا کسی بھی نماز کے بعد پڑھ لیا کریں۔چالیس روز بعد ایک تسبیح یا روزانہ گیارہ بار اوّل آخر درود پاک ﷺ کے ساتھ۔۔جتنا زیادہ پڑھیں گے،بزرگی بڑھے گی۔روحانی قوت حاصل ہوگی۔

ملازمت پر بحالی اور رزق کے چھن جانے کے خوف سے نجات پانے کے لئے وظیفہ
۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -