جاپان نے دنیا کے پہلے انسانی خصوصیات کے حامل روبوٹ متعارف کرادئیے

جاپان نے دنیا کے پہلے انسانی خصوصیات کے حامل روبوٹ متعارف کرادئیے
جاپان نے دنیا کے پہلے انسانی خصوصیات کے حامل روبوٹ متعارف کرادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کرادیا ہے۔ یہ روبوٹ اینڈ رائیڈ نظام کا حامل، خبریں پڑھ سکتا اور مزاح کی صلاحیت کا حامل ہے۔ نوجوان لڑکی نظر آنے والے روبوٹ کا نام ”کوڈومورائیڈ“ ہے جو جاپانی لفظ کوڈومو یعنی بچے اور اینڈرائیڈ کا ملاپ ہے۔ اس روبوٹ نے زلزلے اور ایف بی آئی کے چھاپے کی خبریں پڑھ کر سنائی ہیں۔ اس روبوٹ نما لڑکی نے اپنے خالق پروفیسر ہیروشی ایشی گورو کے ساتھی مزاح بھی کیا جس پر ہیروشی نے کہا کہ ”اب تم روبوٹ کی طرح لگنے لگی ہوں“ کوڈومورائیڈ کے ساتھ سٹیج پر اوٹونورائیڈ کو بھی پیش کیا گیا۔ اوٹونو کا مطلب بالغ ہوتا ہے۔ اس لڑکی نما روبوٹ نے دوبارہ سٹارٹ ہونے پر کہا کہ ”میں تھوڑی سی الجھن کا شکار ہوں“ اس موقع پر کوڈومورائیڈ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ مستقبل میں میرا اپنا ٹی وی شو ہو۔ یہ دونوں روبوٹ ٹوکیو کے نیشنل میوزیم آف سائنس میں کام کریں گے اور میوزیم میں آنے والے لوگوں سے بات چیت کرکے ان کی رہنمائی کریں گے۔ پروفیسر ایشی گورو نے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں اپنی زندگیوں میں مزید کئی روبوٹ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میرے روبوٹ کو جہازوں میں لے جاسکتے ہیں حتیٰ کہ بستوں مین بھی لے جاسکتے ہیں۔ پروفیسر ایشی وگورو نے اپنا ہم شکل بھی ایک روبوٹ بنایا ہوا ہے جو دوسرے ملکوں میں جاکر پروفیسر کی جگہ لیکچر دیتا ہے۔ پچاس سالہ پروفیسر نے کہا کہ اس کے بنائے دونوں روبوٹ اوٹونورائیڈ اور کموڈو رائیڈ میوزیم میں آنے والوں کے سوالات کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روبوٹس کو مزید ہوشیار بنانا چاہتے ہیں۔ سافٹ بینک کے بنائے ہوئے باتیں کرنے والے روبوٹس پیپر کی جاپان میں آئندہ سال فروخت شروع ہوجائے گی جو گھروں میں گپ شپ لگانے کے لئے بنایا گیا ہے جس کی قیمت دو ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ پروفیسر ہیروشی نے کہا کہ پیپرشاندار روبوٹ ہے اور اس کی قیمت جتنی ہے اتنی می

ں تو لیپ ٹاپ ملتے ہیں۔