’ٹائم مشین‘ جلد ہی حقیقت بننے کو تیار

’ٹائم مشین‘ جلد ہی حقیقت بننے کو تیار
’ٹائم مشین‘ جلد ہی حقیقت بننے کو تیار
کیپشن: Time machine

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (بیورورپورٹ) ماضی میں لوٹنے کی خواہش انسان میں ہمیشہ سے موجود رہی ہے۔ اس کا تذکرہ ہمیں قصے کہانیوں میں تو ملتا ہے لیکن حقیقت میں بھی ایسا ہوسکتا ہے کہ ہم اپنے ماضی میں لوٹ سکیں؟ ایک جدید تحقیق کے نتیجہ میں یہ ممکن نظر آرہا ہے۔ سائنسدانوں نے ایک 22 سالہ شخص کے دماغ پر تجربات کے دوران اس کے دماغ کے کچھ مخصوص حصوں کو خصوصی سگنل دئیے جس کے نتیجہ میں یہ شخص نے اپنے ماضی کے واقعات اور جگہوں کو اس طرح دیکھا گویا کہ وہ حقیقتاً وہیں موجود ہو۔ اس شخص نے بتایا اسے اپنے خاندان کے پیزا بنانے والے ریسٹورنٹ اور اس کے مقامی ریلوے سٹیشن کے مناظر انتہائی واضح طور پر نظر آئے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے دماغ کے ان حصوں کے بارے میں مزید معلومات ہوسکیں گی جو کہ مقامات کے بارے میں معلومات سٹور کرتے ہیں۔