لاہورمیں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، شیخوپورہ میں گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

لاہورمیں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، شیخوپورہ میں گاڑی سے بھاری مقدار میں ...
لاہورمیں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، شیخوپورہ میں گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور بڑی تخریب کاری سے بچ گیا ،شیخوپورہ میں موٹروے پولیس نےکوٹ پنڈی داس کے قریب ایک کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیاتاہم اس دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔اسلحہ لاہور میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق کوٹ پنڈی داس کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جسے اسلام آباد سے موٹروے کے ذریعے لاہور لایا جا رہا تھا۔پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ گاڑی کے مالک کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

جنید جمشید کی شہادت کے بعد شاہد آفریدی نے ماہ رمضان کے دوران ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ جانکر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی کیونکہ اس بارے میں اطلاعات تھیں کہ لاہور میں تخریب کاری کیلئے مری سے اسلحہ کار کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا سکتا ہے تاہم جیسے ہی جوانوں نے کوٹ پنڈی داس کے قریب مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشعارہ کیا تو ملزمان نےکار بھگا دی ۔

گوجرانوالہ کے ٹریفک وارڈنز نے مزدوروں کیلئے ایسا کام کر دکھایا کہ حکمران بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے

حکام کا کہنا ہے کہ تعاقب کے بعد گاڑی کو پکڑ لیا گیا مگر اس دوران گاڑی میں سوار 2ملزمان فرار ہو گئے جبکہ گاڑی سے 100 کے قریب رائفلیں،متعددکلاشنکوفیں ، پستول اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔