شریف خاندان ہوش کے ناخن لے ، جے آئی ٹی کے بارے بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنی لبے گناہی ثابت کرے ـ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

شریف خاندان ہوش کے ناخن لے ، جے آئی ٹی کے بارے بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے ...
شریف خاندان ہوش کے ناخن لے ، جے آئی ٹی کے بارے بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنی لبے گناہی ثابت کرے ـ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وپاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور کوئی اعلی یا ادنی نہیں ہوتا بلکہ صرف مظلوم کو انصاف ملتا ہے اور جرم کرنے والے کو سزا ملتی ہے اس لئے نوازشریف فیملی اس معاملہ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی نہ کرے ، انہوں نے کوبے چک میں معززین علاقہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ قانون صرف دوسروں کیلئے نہیں بلکہ ہر کسی کیلئے ہے اور جو جرم کرے گا اسے ہی سزا ملتی ہے اس لئے شریف خاندان ہوش کے ناخن لے اور جے آئی ٹی کے بارے بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنی لوٹ مار کی بے گناہی ثابت کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ قطری شہزادے نے تو پاکستان آنا پسند نہیں کیا حالانکہ قطری شہزاہ پاکستان شکار کیلئے آتا ہے لیکن انصاف کیلئے جے آئی ٹی کے پاس نہیں آیا تاہم قانون اعلی ہے اور حق وسچ کا فیصلہ ہوگا جس میں شریف خاندان قصور وارثابت ہوکر ہمیشہ کیلئے سیاسی میدان سے آئوٹ ہوجائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کے پاس وزیر اعظم کی بیٹی نہیں بلکہ شریف خاندان کے خلاف جاری انکوائری میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے پیش ہوئی تھی اور اس وجہ سے ان کا بھی پریس کانفرنس میں بے بنیادالزامات لگانا درست نہ ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی تمام عدالتوں میں روزانہ لاکھوں لوگ انصاف لینے کیلئے پیش ہوتے ہیں اور ملزمان بھی عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اور انکوائری میں مریم نواز کا پیش ہونا کوئی جرم نہیں ہے بلکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے ،

مزید :

سیالکوٹ -