سینٹر فٹبال کلب،آل برادرزاور گل بلوچ کلب کی جیت

سینٹر فٹبال کلب،آل برادرزاور گل بلوچ کلب کی جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اے پی پی ) آل کراچی چیئرمین ولی محمد ولی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سالار ویلفیئر سینٹر فٹ بال کلب ملیر نے جام الیون فٹ بال کلب ملیر جام گوٹھ کو مقررہ وقت تک برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3 سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں آل برادرز نے مدمقابل مضبوط حریف شہزاد محمڈن گیدڑ کالونی کو 2-0 سے جبکہ تیسرے اور اہم میچ میں میزبان ٹیم گل بلوچ فٹ بال کلب نے مدمقابل مضبوط حریف محمدی اسپورٹس میمن گوٹھ کو 3-1 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں اپنی جگہ مستحکم کر لی۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ذکواۃ و عشر کمیٹی ضلع ملیر کے چیئرمین نعمان عبداللہ مراد سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء غلام عادل بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ کھیلے گئے میچ میں شاندار کارکردگی پر مہمان خصوصی نعمان عبداللہ مراد نے گل بلوچ کے کپتان نواز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا۔ میچز میں ریفریز کے فرائض شاہنواز بلوچ، ماسٹر امام بخش، عمران اور حمزہ شیخ نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز صدیق گوٹھ گل بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے ہیں۔