طوفان یونس تھما تو مصباح آندھی چل پڑی، اظہر علی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے

طوفان یونس تھما تو مصباح آندھی چل پڑی، اظہر علی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو ...
طوفان یونس تھما تو مصباح آندھی چل پڑی، اظہر علی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ، اظہر علی نے بھی اپنی سنچری مکمل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین سنچری کے ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز کا 56گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ برابر کر ڈالا،انہوں نے 57گیندوں پر 101رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔ مصباح الحق کی اننگز میں گیارہ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے ۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے نمبر تین بلے باز اظہر علی نے بھی دوسری اننگ میں 174گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرلی ہے ۔ ان کی اننگ میں 6چوکے شامل تھے ۔ اس کے ساتھ ہی مصباح الحق اور اظہر علی ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے دوسرا پیئر بن گئے ہیں ۔ان سے قبل این اور کریگ چیپل نے 1974ءکے ولنگٹن ٹیسٹ میں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کیں تھیں ۔

مزید :

کھیل -Headlines -