چیمپیئنز ٹرافی میں جیتنے والی ٹیم کو 22 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا،سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز انعام

چیمپیئنز ٹرافی میں جیتنے والی ٹیم کو 22 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا،سیمی ...
چیمپیئنز ٹرافی میں جیتنے والی ٹیم کو 22 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا،سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز انعام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون 2017ءسے انگلینڈ میں ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے میچز ویلز میں بھی کھیلے جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے میں چھپنے والی دلچسپ رپورٹ کے مطابق آٹھویں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں کامیاب ہونے والی ٹیم کو 22 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم 11 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کو بھی 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر انعام کے طور پر ملیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو بھی 90 ہزار ڈالرز جبکہ آخری نمبر پر آنے والی ٹیم کو بھی 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں 45 لاکھ ڈالر کی رقم انعامی طور پر دی جائے گی جو 2013ءمیں کھیلے گئے ٹورنامنٹ سے 5 لاکھ ڈالرز زیادہ ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2017 کا پہلا میچ یکم جون کو میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت چار جون کو برمنگھم میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔ جبکہ فائنل 18 جون کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

”شادی کے بعد مجھے طعنے سننے پڑے کہ میری وجہ سے مصباح ۔۔۔“کپتان کی بیوی عظمیٰ خان نے آخری میچ میں تاریخی جیت کے بعد ایسی بات بتا دی کہ آ پ بھی حیران رہ جائیں گے

مزید :

کھیل -