ایف آئی اے ہی سپاٹ فکسنگ پر کارروائی کرے، نجم سیٹھی سمیت پی سی بی کے تمام بڑوں سے تحقیقات کی جائیں: عبد القادر

ایف آئی اے ہی سپاٹ فکسنگ پر کارروائی کرے، نجم سیٹھی سمیت پی سی بی کے تمام بڑوں ...
ایف آئی اے ہی سپاٹ فکسنگ پر کارروائی کرے، نجم سیٹھی سمیت پی سی بی کے تمام بڑوں سے تحقیقات کی جائیں: عبد القادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر عبدلقادر نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کی تفتیش ایف آئی اے کو کرنی چاہئے ، پی سی بی انتظامی کرسیوں پر سالوں سے براجمان چند بڑوں کو بچانے کی کوششیں کر رہی ہے۔شہر یار خان ، نجم سیٹھی اور انضمام الحق سمیت تمام بڑوں سے تحقیقات لازمی ہیں .

پی سی بی اور ایف آئی اے میں کوئی اختلافات نہیں ہیں: نجم سیٹھی
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عبد القادر نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا مطالبہ کردیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کا فکسنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔ رانا ثنا ءاللہ کو کرکٹ کی الف ب کا پتا نہیں وہ کرکٹ پر گفتگو کرنے کی بجائے سیاست پر ہی رائے دیں ۔ کھلاڑیوں کے خلاف اگر ماضی میں کارروائی ہوتی تو آج پاکستان کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 اسلامی ممالک پر نئی پابندی لگادی، اب امریکہ جانے کا سوچنے سے بھی پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

پی سی بی میں لوگ15,15سالوں سے عہدوں پر براجمان ہیں جو کہ کرکٹ میں کرپشن کی بڑی وجہ ہیں۔ایف آئی اے کارروائی سے پی سی بی کے ”بڑوں “ کو اپنی کرسیاں خطرے میں محسوس ہو رہی ہیں ۔ ایف آئی اے اور پی سی بی دونوں کو مل کر اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنی چاہیں۔

اداروں میں اختلاف سے جگ ہنسائی ،ایف آئی اے اور پی سی بی سپاٹ فکسنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں: چوہدری نثار
دوسری جانب پروگرام میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ پر کارروائی صرف پی سی بی کو کرنی چاہئے اور جرم ثابت ہونے پر آئی سی سی کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔

مزید :

کھیل -