”پاکستانیو! یہ ہے محمد آصف۔۔۔“ محمد عامر نے کس باﺅلر کو محمد آصف کا متبادل قرار دیا؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ دیں گے ”جس کی تعریف محمد عامر کر رہے ہیں وہ تو ’تباہی‘ ہی ہو گا“

”پاکستانیو! یہ ہے محمد آصف۔۔۔“ محمد عامر نے کس باﺅلر کو محمد آصف کا متبادل ...
”پاکستانیو! یہ ہے محمد آصف۔۔۔“ محمد عامر نے کس باﺅلر کو محمد آصف کا متبادل قرار دیا؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ دیں گے ”جس کی تعریف محمد عامر کر رہے ہیں وہ تو ’تباہی‘ ہی ہو گا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے نوجوان باﺅلر محمد عباس کو محمد آصف کا متبادل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میرے خیال سے وہ محمد آصف کی طرح باﺅلنگ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہیم اشرف نے قومی ٹی 20 کپ میں دھوم مچا دی، سہیل تنویر کو ایسے چھکے مارے کہ وہ حیران پریشان رہ گئے، صرف 10 گیندوں پر کتنے رنز بنائے؟ دیکھ کر آپ بھی تالیاں بجانے پر مجبور ہو جائیں گے 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں محمد عباس کی باﺅلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”میرے ساتھ محمد عباس نئی گیند کیساتھ بہترین باﺅلنگ کرتا ہے اور ٹیسٹ میچوں میں ہمیں اس حوالے سے بہت مسئلہ درپیش تھا لیکن عباس کو دیکھ کر میں بہت خوش ہوں۔
وہ زبردست ہے، اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کیساتھ باﺅلنگ کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مجھ پر کم پریشر ہو گا کیونکہ وہ اپنے اینڈ سے اٹیک کرے گا تو میں سکون کیساتھ دوسرے اینڈ سے وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کر سکوں گا۔ محمد عباس کی وجہ سے مجھے بہت فائدہ ہو گا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ حسن علی کی کارکردگی بنگلہ دیش سے ہضم نہ ہوئی ،ایسا قدم اٹھا لیا کہ سن کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی 
اس موقع پر انہوں نے محمد آصف کی تعریف بھی کی اور انہیں کرکٹ کی دنیا کے خطرناک ترین باﺅلرز میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ ”ہم جب باﺅلنگ کرتے تھے اور کسی بھی ٹیم کیلئے بہت خطرناک ہوتے تھے۔ اس لئے محمد آصف کی صلاحیتوں پر کوئی بھی شک نہیں۔“

مزید :

کھیل -