پی سی بی کا افغان لیگ کے لئے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ

پی سی بی کا افغان لیگ کے لئے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ
پی سی بی کا افغان لیگ کے لئے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی)پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے درمیان کشیدگی تاحال برقرا،پی سی بی نے افغان لیگ کے لئے کسی بھی کرکٹر کو این او سی جاری نہیں کیا۔

جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے و رلڈالیون میں شامل ہونےکااچھافیصلہ کیا:گریم اسمتھ
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے افغان لیگز کیلئے کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اورآئندہ ماہ ہونے والی افغان لیگ میں کسی کھلاڑی کو شرکت کی اجازت نہیں دے رہے۔یہی نہیں پی سی بی نے اپنی پالیسی کی وجہ سے ورلڈ الیون میں بھی کسی افغان کرکٹر کو شامل کرنے کی کوشش نہیں کی ۔واضح رہے کہ افغان کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے کابل بم دھماکے پر پاکستان کیخلاف غیر ذمہ دارانہ بیان کے باعث دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے تھے جواب تک بحال نہیں ہوسکے ۔

مزید :

کھیل -