پاکستان بھارت کی سیریز نہ ہونا محض سیاسی مسئلہ ہے،سرفراز بہترین کپتان ہیں قوم ان کی حوصلہ افزائی کرے: مصباح الحق

پاکستان بھارت کی سیریز نہ ہونا محض سیاسی مسئلہ ہے،سرفراز بہترین کپتان ہیں ...
پاکستان بھارت کی سیریز نہ ہونا محض سیاسی مسئلہ ہے،سرفراز بہترین کپتان ہیں قوم ان کی حوصلہ افزائی کرے: مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز نہ ہونا محض ایک سیاسی مسئلہ ہے۔ سرفراز احمد ایک بہترین کپتان ہیں وہ ٹیم کو درست سمت میں لے کر جارہے ہیں قوم کو چاہئیے کہ ان کی حوصلہ افزائی کرے.

وہ وقت جب مجلس میں حضورپاک ﷺ کی توہین کرنیوالا عبرتناک انجام کو پہنچ گیا
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اچھا موقع ہے یہ سیریز جیت کر جیت کا سلسلہ جاری رکھے ، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔ سرفرار اچھے فیصلے کر رہے ہیں ، ایسے ہی ٹیم کو کھلایا تو ٹیم بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل ہو جائے گی۔ سرفراز کو دباﺅ کا سامنا کرنے کے لئے قوم کی دعاﺅں اور حوصلے کی ضرورت ہے اگر قوم ان پر تنقید شروع کردے گی تو وہ کھیل کے میدان میں دباﺅ کا سامنا کیسے کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی اور چیمپینز ٹرافی جیتے گی۔ پاکستان کے لیے ہر میچ اور سیریز اہمیت کی حامل ہے۔

مزید :

کھیل -