لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ

لوئردیر (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے علاقے چترال لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق سیاحوں کی گاڑی چترال جارہی تھی کہ عشریت کے مقام پر موڑ کاٹتے وقت کھائی میں جاگری، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ڈرائیور گاڑی کو کنٹرول نہیں کرسکا۔حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو رضاکاروں نے میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔